اہم مواد پر جائیں

لیوفلوکسیسن

اینٹی بائیوٹیکس

برانڈ کے نام:

Levaquin®

اکثر کے لئے استعمال کیا:

انفیکشنز

کلپ بورڈ کی شبیہ

لیوفلوکسیسن کیا ہے؟

لیوفلوکسیسن ایک اینٹی بائیوٹک ہے جو انفیکشنز کو روکنے یا ان کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ انفیکشنز کا باعث بیکٹریا کو ختم کرنے کا کام کرتی ہے۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (ALL) اور نیوٹروپینیا کے حامل مریضوں میں جب تک نیوٹروپینیا میں بہتری نہیں آتی تب تک وہ لیوفلوکسیسن استعمال کرسکتے ہیں۔

اس منشیات کا استعمال کرتے وقت مریضوں میں بلڈ کاوٴنٹس کی نگرانی کے لیے ٹیسٹس ہو سکتے ہیں۔

گولی اور کیپسول کی شکل

منہ کے ذریعے گولی کے طور پر لی جا سکتی ہے

 
مائع ڈراپر آئکن

منہ سے مائع کی طرح لی جاسکتی ہے

 
مائع ڈراپر آئکن

آنکھ کے قطروں کی طرح آنکھوں میں دی جا سکتی ہے

 
IV بیگ کی شکل

انجیکشن کے ذریعہ رگ میں مائع کی طرح دی جاسکتی ہے

 
گول شکل میں استعجاب کا نشان

ممکنہ مضر اثرات

  • متلی اور قے ہونا
  • دست
  • سر درد
  • قبض
  • دھوپ سے تکلیف ہونا
  • جوڑوں یا نس میں پریشانی
  • خون میں شوگر کی سطحات میں تبدیلی
  • پیٹ میں درد ہونا
  • سوزشِ دِل 
  • اندام نہانی میں خارش اور/یا اس سے اخراج ہونا
  • گردہ سے متعلق مسائل
  • جگر کے مسائل

الرجی کے رد عمل کی علامات میں شامل ہیں: خارش، جلدی بیماری، کھجلی، سردی، بخار، سر درد، اعصاب میں درد، سانس میں کمی، کھانسی، گلے میں جکڑن، چہرے یا گردن کی سوجن

لیوفلوکسیسن لینے والے تمام مریضوں کو ان ضمنی اثرات کا سامنا نہیں ہو گا۔ عام مضر اثرات جلی حروف میں ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ دیگر اور بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کو سبھی مشتبہ مضر اثرات کے بارے میں بتائيں۔

دیر سے ظاہر ہونے والے اثرات کی شکل

ممکنہ طویل المدت ضمنی اثرات

اہل خانہ کی شکل

اہل خانہ کے لیے مشورے

اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کے ساتھ ان پر اور دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کو یقینی بنائيں۔

  • اگر اس دوا کے لیتے ہوئے مریض کو شدید اسہال کا سامنا ہوتا ہے تو ڈاکٹر کو بتائیں۔
  • یہ دوائی کھاتے وقت، کافی مقدار میں سیال مادے کا پینا ضروری ہے۔ مریضوں کو مناسب سیال مادے کی مقدار کے لیے نگہداشت فراہم کرنے والی ٹیم کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔
  • مریضوں کو یہ دوا لینے کے دوران اپنی جلد کو سورج کی روشنی سے بچانا چاہئے۔
  • لیوفلوکسیسن لینے کے دوران، مریضوں کو جب تک ڈاکٹرسفارش نہ کرے، معدے کی تیزابیت ختم کرنے والی اشیاء نہیں لینی چاہئیں۔
  • ملٹی وٹامنز اور کچھ معدنی سپلیمنٹس لیوفلوکسیسن کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نگہداشت کرنے والی ٹیم کے ساتھ تمام ادویات اور سپلیمنٹس پر تبادلہ خیال کریں۔
  • لیوفلوکسیسن خون کی شوگر کی سطحات کو متاثر کرسکتی ہے۔ مریضوں کو ڈاکٹر کو بتانا چاہئے اگر انہیں ذیابیطس ہے یا کبھی تھی۔
  • اگر کسی انفیکشن کی وجہ سے لیوفلوکسیسن آنکھوں کے قطرے لے رہے ہیں، تو اس وقت تک کانٹیکٹ لینس نہ لگائیں جب تک ڈاکٹر نہ کہہ دے کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے۔
  • اگر مریضہ حاملہ ہے یا بچے کو دودھ پلاتی ہے تو اسے اپنے ڈاکٹر کو بتانا چاہئے۔
  • ڈاکٹر یا فارماسسٹ کی ہدایات کے مطابق دوا کی تمام خوراکیں مکمل کریں۔

گھر پر لیوفلوکسیسن:

  • روزانہ ایک مقررہ وقت پردوا لیں۔
  • دودھ کی مصنوعات یا کیلشیم سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ یا معدے کی تیزابیت دور کرنے کی شے، ملٹی وٹامن یا معدنی سپلیمنٹ لینے کے 2 گھنٹے کے اندر لیوفلوکسیسن نہ لیں۔
  • گولیاں: لیوفلوکسیسن کی گولیاں کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر لی جا سکتی ہے۔
  • منہ کے ذریعے سیال: سیال لیوفلوکسیسن خالی پیٹ، کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد لیں۔ اچھی طرح سے ہلائیں، اور دوائی کے ساتھ فراہم کردہ پیمائشی آلے کا استعمال کریں۔
  • آنکھ کے قطرے: آنکھ کے قطرے استعمال کرنے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ ڈراپر کے سرے کو آنکھ، انگلی، یا دیگر سحطات پر نہ لگائيں۔ سر کو پیچھے جھکائيں، اور آنکھ میں دوا کی صحیح مقدار ڈالنے کے لیے بوتل کو ہلکا سا دبائيں۔ آنکھ کو بند کریں، اور ایک سے دو منٹ تک بند رکھیں۔
  • جتنی جلد ہو سکے چھٹی ہوئی خوراک لے لیں۔ اگر چھٹی ہوئی خوراک کا وقت اگلی خوراک کے وقت سے قریب ہے، تو اسے چھوڑ دیں۔ ایک ہی وقت میں 2 خوراکیں نہ دیں۔
  • لیوفلوکسیسین کمرے کی درجہ حرارت پر رکھیں۔
  • تاریخ اختتام کے بعد والی دوا کا استعمال نہ کریں۔
  • محفوظ ذخیرہ اور ‎ضیاع کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔